علیزے شاہ نے ناقدین کو دے دیا کرارا جواب

اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر تنقید اور نفرت کا سامنا کرنے والوں سے دل چھو لینے والی اپیل کی ہے۔ اپنے حالیہ انسٹاگرام پیغام میں علیزے نے لکھا، “خدارا، تھوڑے نرم دل بنیں۔ جو لوگ باہر سے مضبوط دکھائی دیتے ہیں، ضروری نہیں کہ وہ اندر سے بھی اتنے ہی طاقتور ہوں۔”

علیزے شاہ، جنہیں اکثر اپنے دلیرانہ انداز، منفرد اسٹائل اور بے باک خود اعتمادی کے باعث توجہ کا مرکز بنایا جاتا ہے، ان دنوں ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے سخت رویے کی زد میں ہیں۔ حال ہی میں ان کے لباس اور پوسٹ کی گئی ویڈیوز پر لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی، جس پر علیزے نے دل کی بات کہنے کا فیصلہ کیا۔

اپنے جذباتی پیغام میں انہوں نے کہا، “مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میں کچھ بھی کرتی ہوں تو لوگوں کو مجھ سے نفرت کیوں ہونے لگتی ہے؟ میں جو بھی کرتی ہوں، وہ میرے خلاف ہی کیوں جاتا ہے؟”

یہ الفاظ نہ صرف ان کے دل کی آواز تھے بلکہ ان تمام نوجوانوں کی ترجمانی بھی کرتے ہیں جو سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہوتے ہیں۔ علیزے شاہ کا یہ بیان اس بات کی یاد دہانی ہے کہ مشہور شخصیات بھی انسان ہوتی ہیں، اور ان کے جذبات بھی کسی عام انسان جیسے ہی ہوتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں