صدر زرداری کا بڑا قدم — سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس سے زمینداروں اور متاثرین کو نئی قانونی طاقت مل گئی!

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 کی منظوری دے دی، جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
یہ آرڈیننس اسلام آباد کے متاثرہ افراد، زمینداروں، اور قانونی پیچیدگیوں کا شکار شہریوں کے لیے کئی اہم تبدیلیاں لایا ہے:

✅ اب معاوضہ صرف نقدی نہیں، بلکہ زمین یا دیگر صورتوں میں بھی دیا جا سکے گا۔
✅ ڈپٹی کمشنر زمین و بلڈنگ کے لیے علیحدہ کنٹریکٹ ایوارڈ کر سکیں گے۔
✅ تاخیر سے ادائیگی پر 8٪ سالانہ اضافی معاوضہ دینا ہوگا۔
✅ معذور، نابالغ اور دیگر خاص افراد کے لیے مخصوص قانونی سہولتیں شامل۔
✅ سی ڈی اے سے جائیداد کی منتقلی بلا رکاوٹ ہو گی۔
✅ متاثرہ افراد کی آبادکاری و معیارِ زندگی کی بحالی کو قانونی طور پر لازم قرار دیا گیا ہے۔
✅ اکتوبر 2025 سے پہلے کے تمام زیر التواء کیسز بھی نئی پالیسی کے تحت نمٹائے جائیں گے۔

📍 زمینداروں کے حقوق کے تحفظ اور شفاف طریقہ کار کے لیے یہ ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں