صدر زرداری کی صحت میں بہتری، ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔

اسلام آباد – صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو آج طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ صدر زرداری معمولی جسمانی تکلیف کے باعث گزشتہ روز ہسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کے تمام ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔

ایوانِ صدر کے مطابق ڈاکٹروں نے صدر زرداری کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر چند دن آرام کے بعد سرکاری سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے۔

صدر کی صحت یابی کی خبر کے بعد پارٹی کارکنان اور عوام نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور ان کی مکمل صحت و تندرستی کے لیے دعا کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں