“پی ٹی اے کا بڑا اقدام: ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والی 1 لاکھ 19 ہزار ویب سائٹس اور 3,248 یوٹیوب چینلز بلاک”

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والی ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ اس آپریشن کے تحت، پی ٹی اے نے 1,19,496 ویب سائٹس اور 3,248 یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا ہے۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق، بلاک کی گئی ویب سائٹس کی تفصیلات رازداری کے اصولوں کے باعث جاری نہیں کی جا سکتیں۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے یوٹیوبرز بھی اس کارروائی کی زد میں آئے ہیں۔
اس اقدام کو پاکستان کی ڈیجیٹل خودمختاری کے تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ پی ٹی اے نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ آن لائن مواد کی نگرانی جاری رکھے گا اور ملکی مفاد کے خلاف کسی بھی مواد کے خلاف سخت کارروائی کرے گا
Load/Hide Comments