شادی پر نوٹ نچھاور کرنے کی سزا: دلہے کو چھ ماہ قید، کیا یہ واقعی انصاف ہے؟”

نائجیریا میں اپنی شادی پر نوٹ نچھاور کرنے پر ایک دلہے کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ عبداللہ موسیٰ حسین، جو سوشل میڈیا پر “Amuscap” کے نام سے مشہور ہیں، نے اس جرم کا اعتراف کرتے ہوئے شمالی شہر کانو کی عدالت میں جرم قبول کیا۔
نائجیریا میں شادیوں اور دیگر خوشی کی تقریبات میں نوٹ نچھاور کرنا ایک عام روایت ہے، جو دولت مندی دکھانے اور خوشی کے اظہار کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، نائجیریا کی اقتصادی و مالیاتی جرائم کمیشن (EFCC) اس عمل کے خلاف ہے اور اسے قومی کرنسی “نائرا” کی بے حرمتی کے طور پر دیکھتا ہے۔
عبداللہ موسیٰ حسین پر الزام تھا کہ اس نے اپنی شادی کی تقریب کے دوران ایک لاکھ نائرا کے نوٹ نچھاور کیے، جو کہ 2007 کے سینٹرل بینک آف نائجیریا ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ اس قانون کے تحت کرنسی نوٹ پر چلنا یا اسے لٹانا جرم ہے، جس کی سزا چھ ماہ قید یا 50 ہزار نائرا جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر عبداللہ کے خلاف اس سزا پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، کئی صارفین نے اسے ناانصافی قرار دیا اور کہا کہ ملک کے وسائل لوٹنے والوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ شادی کی خوشی میں اپنی کمائی کے پیسے اچھالنے پر جیل میں ڈالا جاتا ہے