وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا ترکی اہم فورم پر خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں جاری “اناطولیہ ڈپلومیسی فورم 2025” میں شرکت کی، جو ترک صدر رجب طیب اردوان کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس دورے کی دعوت ترکیہ کی خاتون اول ایمینے اردوان نے دی تھی، جن سے وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ملاقات بھی ہوئی۔
اناطولیہ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال انطالیہ کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر سوات سیت اوغلو نے کیا ۔ فورم کے دوران وزیراعلیٰ نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کی، جس میں صدر اردوان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے فورم میں “تقسیم شدہ دنیا میں مستقبل کی تعمیر: تعلیم، تبدیلی لانے کی ایک طاقت” کے عنوان سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور وژن پر روشنی ڈالی ۔
اس دورے میں ان کے ہمراہ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور پرویز رشید بھی موجود تھے ۔
یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور بین الاقوامی سطح پر پنجاب کی نمائندگی کے لیے اہم قدم ہے۔