“نصف صدی بعد واپسی: سوویت یونین کا خلائی جہاز زمین پر آن گرا!”
تقریباً 50 سال بعد، سوویت یونین کے دور کا ایک خلائی جہاز جو زہرہ سیارے کی جانب بھیجا گیا تھا، ہفتے کے روز زمین پر آن گرا۔ یہ خلائی جہاز 1970 کی دہائی میں خلا میں بھیجا گیا، لیکن لانچنگ کی ناکامی کے باعث زمین کے مدار میں پھنس گیا تھا۔
نصف صدی تک خلا میں گردش کے بعد، بالآخر اس کا سفر زمین پر اختتام پذیر ہوا۔ ماہرین اس واقعے کو خلا میں موجود پرانے مصنوعی سیاروں اور خلائی ملبے کی اہم یاد دہانی قرار دے رہے ہیں، جو مستقبل میں کسی بھی خلائی مشن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
Load/Hide Comments




