موریتانیائی حاجیوں کے طیارے سے متعلق افواہیں بے بنیاد قرار

حقیقت سامنے آ گئی: تمام موریتانیائی حاجی بحفاظت پہنچ چکے، طیارہ لاپتہ ہونے کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔”
27 مئی 2025 کو سوشل میڈیا پر یہ تشویشناک خبر وائرل ہوئی کہ 210 موریتانیائی حاجیوں کو لے جانے والا ایک طیارہ بحیرہ احمر کے قریب لاپتہ ہو گیا ہے۔ تاہم، موریتانیہ ایئرلائنز نے اس خبر کی فوری اور سختی سے تردید کی ہے۔
ایئرلائن کے آفیشل اعلامیے کے مطابق:
23، 24، اور 25 مئی کو حاجیوں کو لے کر جانے والی تمام پروازیں بحفاظت سعودی عرب پہنچ چکی ہیں۔
واپسی کی پروازیں 12، 13، اور 14 جون 2025 کو شیڈول ہیں۔
اس پورے حج آپریشن میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
ایئرلائن نے زور دیا ہے کہ تمام پروازیں محفوظ طریقے سے مکمل ہو چکی ہیں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز، تصاویر، اور خبریں غیر مصدقہ اور گمراہ کن ہیں۔
مزید برآں، ایئرلائن نے میڈیا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ:
“برائے مہربانی غیر تصدیق شدہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں، کیونکہ ایسی افواہیں حاجیوں کے اہل خانہ میں بلاوجہ خوف و ہراس پیدا کرتی ہیں۔”
ایئرلائن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھا گیا ہے۔
فی الحال کسی موریتانیائی حاجیوں کے طیارے کے لاپتہ ہونے یا حادثے کی کوئی مستند اطلاع موجود نہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ تصدیق شدہ ذرائع سے ہی خبریں حاصل کریں اور غیر ذمے دارانہ مواد شیئر کرنے سے گریز کریں۔