گندم کی قیمت میں نمایاں کمی عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق سندھ سے آنے والی نئی گندم کی قیمت میں 400 روپے فی من کمی ہو گئی ہے، جس سے گندم کی قیمت 2865 روپے سے کم ہو کر 2460 روپے فی من ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی صوبے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 100 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد آٹے کے تھیلے کی قیمت 1450 سے 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب میں گندم کی نئی فصل کی آمد چند روز بعد متوقع ہے، اور اس کے بعد صوبے کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت 2200 سے 2300 روپے فی من کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ اس کمی کے باعث عوام کو گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کچھ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں