“پیٹ کے کیڑے — خاموش دشمن، جو بچوں کی صحت چُرا لیتے ہیں!

اگر آپ کا بچہ کھاتا بہت ہے لیکن وزن نہیں بڑھتا، کمزور اور سست ہے، یا اسے پیٹ درد اور خارش کی شکایت رہتی ہے… تو ہوشیار ہو جائیں — پیٹ کے کیڑے اس کی نشوونما کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔

🚨 یہ کیڑے کیوں خطرناک ہیں؟
یہ آنتوں میں موجود ہو کر وہ غذائی اجزاء خود کھا جاتے ہیں جو آپ کا بچہ ہضم کرتا ہے، نتیجہ:

مسلسل پیٹ درد اور قبض یا اسہال

مقعد کے ارد گرد خارش

وزن میں کمی، بھوک کی خرابی

خون کی کمی (Anemia)

تعلیم میں کمزوری، تھکن، سستی

شدید صورت میں آنتوں کی بندش اور آپریشن کی نوبت

🦠 یہ آتے کہاں سے ہیں؟
آلودہ پانی یا غیر محفوظ خوراک

گندی انگلیاں یا ننگے پاؤں زمین پر چلنا

مٹی میں کھیلنے کے بعد ہاتھ منہ میں ڈالنا

🌍 WHO کی ہدایت:
ہر 6 ماہ بعد 2 سال سے زائد عمر کے بچوں کو Deworming دوا دینا لازمی ہے تاکہ وہ صحتمند، چُست اور ذہین بن سکیں۔

💊 محفوظ دوائیں:
1. Albendazole (ZENTEL Syrup):
2 سال سے زائد: 10 ملی لیٹر ایک وقت کے لیے

2. Mebendazole (VERMOX Syrup):
5 ملی لیٹر صبح، 5 ملی لیٹر شام — تین دن کے لیے

(ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں)

✅ بچاؤ بہتر ہے:
کھانے سے پہلے اور ٹوائلٹ کے بعد ہاتھ دھلوانا

صاف پانی اور دھلے ہوئے پھل و سبزیاں استعمال کرنا

بچوں کو ننگے پاؤں باہر نہ چھوڑنا

اسکولز و مدرسوں میں اجتماعی Deworming مہم چلوانا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں