آج رات تیز آندھی، گرج چمک اور بارش کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے — ہوشیار رہیں!

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں جیسے چترال، دیر، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے شمال مشرقی حصوں خصوصاً راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کئی مقامات پر بھی موسم غیر یقینی رہے گا اور بارش کے امکانات موجود ہیں۔ بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ تاہم، سندھ اور کراچی کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اور وہاں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں