“تہران فتح کا شہر بن گیا — ایران کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن، فضائیں نعروں سے گونج اٹھیں.

ایران کی حالیہ کامیابیوں کے بعد دارالحکومت تہران جشن کا گہوارہ بن چکا ہے، جہاں عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ ایران کی فتح کے جشن میں لوگ قومی پرچم اٹھائے، نعرے لگاتے اور ملک کی عسکری طاقت کو خراجِ تحسین پیش کرتے دکھائی دیے۔

تہران کے مرکزی چوراہوں، انقلابی اسٹریٹس اور تاریخی مقامات پر لوگوں کا جم غفیر امڈ آیا، جہاں بینڈز، آتش بازی، اور عوامی ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ بچے، بزرگ، نوجوان سب ہی جشن میں شریک ہوئے اور اپنے ملک کی طاقت، خودمختاری اور مزاحمتی پالیسی پر فخر کا اظہار کیا۔

ایرانی قیادت، بالخصوص سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی کی عوامی پذیرائی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا، اور جنرل قاآنی کی تہران میں موجودگی نے دشمن کی افواہوں کو بے بنیاد کر دیا۔

اس جشن کے دوران سوشل میڈیا پر بھی #IranVictory کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں رہا، جہاں ایرانی شہریوں سمیت دنیا بھر کے حامیوں نے تہنیتی پیغامات شیئر کیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں