کھیل پر بھی پڑا کشیدگی کا سایہ — سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے منتقل!

پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کو اسلام آباد سے ازبکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ ایونٹ پہلے 29 مئی سے اسلام آباد میں ہونا تھا، مگر کئی ٹیموں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان آنے سے ہچکچاہٹ ظاہر کی۔
فیصلہ نیپال میں سینٹرل ایشین والی بال فیڈریشن کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی پاکستان والی بال فیڈریشن نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
دوسری جانب، مقبوضہ کشمیر میں 26 بھارتی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد تناؤ مزید بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے اقدامات سامنے آئے — پاکستان نے بھی مؤثر جواب دیا ہے۔
🎯 سیاست کی تپش کھیلوں تک پہنچ گئی — کھیل دوستی کے فروغ کے بجائے محدود ہو رہے ہیں۔
Load/Hide Comments