“ننھے افنان کا بے رحمانہ قتل: لوئر دیر میں معصوم بچہ اغوا کے بعد پتھر مار کر قتل کر دیا گیا”

لوئر دیر میں 9 سالہ بچے کو اغوا کے بعد پتھر مار مار کر قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق باڈوان کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے 9 سالہ افنان کی لاش ویرانے میں پھینکی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے چکدرہ پولیس سٹیشن میں گزشتہ روز 9 سالہ افنان کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کروایا گیا۔تلاش اور تفتیش کے بعد افنان کی تشدد زدہ لاش ملی، جسے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ ورثا اور اہل علاقہ نے بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں