“ایرانی انڈے کی انٹری نے پاکستانی انڈے مافیا کو ہلا کر رکھ دیا – عوام کو ملا تازہ، لذیذ اور سستا متبادل!”

پاکستان میں ایرانی امپورٹڈ انڈے کی آمد نے انڈے کے مقامی مافیا کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ ایرانی انڈے نہ صرف تازہ اور ذائقے میں بہترین ہیں بلکہ معیار کے لحاظ سے بھی پاکستانی انڈوں پر سبقت لے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ٹریڈرز اب مقامی انڈوں کے بجائے ایرانی انڈے خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ایرانی انڈے کی موجودگی سے وہ مافیا پریشان ہے جو روزانہ کی بنیاد پر نرخ بڑھا کر عوام پر ظلم ڈھاتا تھا۔ اب عوام کے پاس ایک معیاری اور نسبتاً سستا متبادل موجود ہے، جو اس ناجائز منافع خوری کے خلاف ایک عملی ردعمل ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر حکومت نے اس امپورٹ کو جاری رکھا، تو نہ صرف قیمتوں میں استحکام آئے گا بلکہ انڈے کی کوالٹی میں بھی بہتری آئے گی
Load/Hide Comments