“کشمیر مسئلہ عالمی سطح پر نئی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، جہاں امریکی ثالثی کی باتیں گرم ہیں

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے کو عالمی سطح پر مؤثر طریقے سے اٹھانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کشمیر مسئلے پر ثالثی یا نگرانی کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ جنگ کے بعد ہم ایسی صورتحال میں ہیں جس کا ہم نے کبھی تصور نہیں کیا تھا۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر یہ بیان دیا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کشمیر کے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے، جو ہزاروں سالوں سے حل طلب ہے۔
Load/Hide Comments