ہلاک ہونے والے حوثی وزیراعظم احمد الرہوی کی شہادت: اسرائیلی بمباری کا سنگین نتیجہ

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) — اسرائیل کی یمن پر بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی اور متعدد وزرا شہید ہوگئے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے دارالحکومت صنعا میں اسرائیلی فضائی حملے میں حوثی گروپ کے وزیراعظم احمد الرہوی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حوثی گروپ نے تصدیق کی کہ یہ حملہ جمعرات کے روز ہوا، جس میں وزیراعظم احمد الرہوی اپنے دیگر وزرا کے ہمراہ شہید ہوئے۔

احمد الرہوی اگست 2024 سے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں وزیراعظم کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ان کی شہادت اُس وقت ہوئی جب وہ اپنے ساتھی وزرا کے ساتھ حکومت کے اقدامات اور کارکردگی کا جائزہ لے رہے تھے۔ حوثی گروپ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ حکومت کے ورکشاپ اجلاس کے دوران کیا گیا۔

یمن کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں وزیراعظم احمد الرہوی کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ جمعرات کو اپنے ساتھی وزرا کے ہمراہ شہید ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کو یمن کے شہر صنعا میں حوثیوں کی فوج کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسرائیل کی فضائی کارروائیوں کے بعد حوثیوں نے اسرائیل پر راکٹ حملے شروع کر دیے، اور مغربی ممالک کے جہازوں کو بھی بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا۔ حالیہ مہینوں میں یمن پر اسرائیل کے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے میں 10 افراد جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوئے تھے، اور اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اس نے یمن کے ایوانِ صدر کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ یمن میں حوثیوں اور مرکزی حکومت کے درمیان اختلافات کے باعث ملک دو حصوں میں تقسیم ہوچکا ہے، اور 2014 سے یمن کا بڑا حصہ حوثیوں کے زیر کنٹرول ہے۔

اس حملے کے بعد، حوثیوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے حملوں کے باوجود ان کی فلسطینیوں کے حق میں فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں