“پاکستان کرپٹوکونسل نے 50 دنوں میں عالمی سطح پر کرپٹو انڈسٹری میں ایسا تاریخی قدم اٹھایا کہ دنیا بھر کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہو گئیں۔”

“پاکستان کرپٹوکونسل (پی سی سی) نے محض 50 دنوں میں عالمی سطح پر کرپٹو انڈسٹری میں پاکستان کا پرچم بلند کر کے سب کو حیران کن کامیابی کا تحفہ دیا ہے۔”

پاکستان کرپٹوکونسل (پی سی سی) نے اپنی شاندار کارکردگی سے عالمی سطح پر ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس ادارے کا آغاز 14 مارچ 2025 کو ہوا تھا اور صرف 50 دنوں میں اس نے کرپٹو انڈسٹری میں پاکستان کو نمایاں کر دیا ہے۔ ایک بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے، پی سی سی نے بائنانس کے بانی چانگ پین گڑا (سی زیڈ) کو سٹریٹجک ایڈوائزر مقرر کیا، جو دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج کے بانی ہیں اور جن کی ذاتی دولت 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے ایسی عالمی شخصیت کو مشیر مقرر کرنا ایک غیر معمولی قدم ہے، جو کہ خطے کے دوسرے ممالک، خصوصاً بھارت کے لیے قابل فخر نہیں رہا۔

اس کے علاوہ، پی سی سی نے امریکی بلاک چین منصوبہ “ورلڈ لبرٹی فنانشل” (ڈبلیو ایف ایل) کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کیا، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان کی کرپٹو انڈسٹری میں ایک بڑی کامیابی کی علامت ہے، جو نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کرتا ہے بلکہ ملک کی معاشی ترقی اور ڈیجیٹل معیشت میں اہم قدم بھی ہے۔

یہ تمام کامیابیاں پاکستان کے عالمی منظر نامے پر اُبھرتے ہوئے کردار کو مزید مستحکم کر رہی ہیں، خاص طور پر جب خطے میں سرحدی تناو¿ کی خبریں زیر بحث ہیں، اس وقت پاکستان کی یہ سٹریٹجک پیشرفت عالمی میڈیا میں موضوع بحث بن گئی ہے۔“کابینہ کا حکم تھا، پھر بھی افسران گرفتار کیوں؟” — وزیراعلیٰ بلوچستان کا اینٹی کرپشن پر سخت ردِعمل

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں