آج عمران خان ایک اور وفادار، باہمت اور ثابت قدم ساتھی — عبداللہ عالم — ہم سے رخصت ہو گئے

آج ایک اور وفادار، باہمت اور ثابت قدم ساتھی — عبداللہ عالم — ہم سے رخصت ہو گئے۔ ان کا شمار ان جانثاروں میں ہوتا تھا جو ہر آزمائش میں خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے۔ ظلم، جبر اور جھوٹے مقدمات کا سامنا کرتے ہوئے وہ 9 مئی کے جعلی کیس 1271/23 کے تحت کوٹ لکھپت جیل لاہور میں طویل مدت تک قید رہے۔
بدنصیب تھے وہ دن، جب ایک کینسر جیسے موذی مرض کے شکار شخص کو بھی انصاف نہ ملا، اور وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے اذیتیں جھیلتا رہا۔ وہ نہ صرف بیماری سے لڑتے رہے، بلکہ ایک بے بنیاد ٹرائل کا بوجھ بھی اٹھاتے رہے، حتیٰ کہ آج وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
اللہ رب العزت اُن کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
نو مئی کے جھوٹے، بے بنیاد اور فسطائی مقدمات نے شاید ہی کسی گھر کو متاثر کیے بغیر چھوڑا ہو۔ کتنے ہی مخلص کارکن، کتنے ہی بے گناہ افراد، رہائی کے بعد بیماری میں مبتلا ہو کر اس دارِ فانی سے کوچ کر چکے ہیں۔ ظلم کا یہ باب تاریخ میں ایک سیاہ دھبے کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔