صحافی کے سوال پر ٹرمپ کا جواب: “ایران نے جوہری مواد منتقل نہیں کیا، جوہری صلاحیت کا کام مکمل ہو چکا ہے۔”

ایک صحافی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا ایران نے حملوں سے پہلے اپنا جوہری مواد کہیں منتقل کر دیا تھا؟ اس پر ٹرمپ نے مختصر مگر معنی خیز جواب دیا:
“یہ بہت بھاری ہے، اسے ہلانا بہت مشکل ہے، ایران کی جوہری صلاحیت کا کام تمام ہو چکا ہے۔”

ٹرمپ کا یہ بیان اس واضح اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ امریکی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اس کا اہم حصہ تباہ ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے ایران کا جوہری مواد محفوظ مقام پر منتقل کرنا ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی کارروائی نہ صرف ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو روکنے کی کوشش ہے بلکہ خطے میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بھی ضروری ہے۔

یہ جواب اس تناظر میں آیا ہے جب ایران نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس کا جوہری پروگرام محفوظ اور فعال ہے، اور اسے کسی بھی بیرونی حملے سے نقصان نہیں پہنچا۔

ایران نے امن کی مشروط کھڑکی کھول دی — جنگ بندی صرف تب ہی ممکن ہے جب اسرائیل بھی عملی طور پر پیچھے ہٹے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں