ترکی نے بھارت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں ایک طاقتور آواز بلند کی!

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترک سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان اور ترکیہ نے اپنے قریبی روابط اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترک سفیر نے بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر اپنے گہرے غم و غصے کا اظہار کیا اور بے گناہ جانوں کے ضیاع پر پاکستان سے اظہار افسوس کیا۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ خطے کی صورتحال اور بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ موقف پر بھی بات چیت کی گئی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی اور حمایت کی جھلک سامنے آئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں