شہری پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل، پولیس خاموش، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا


سرگودھا کے علاقے بھلوال میں نبی شاہ بالا میں ایک غریب محنت کش پر بدترین تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس نے عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ واقعے کے مطابق، بااثر افراد کلیم شاہ، عقیل شاہ اور عقیل اعوان نے مبینہ طور پر ایک مزدور کو گھر کا کام نہ کرنے پر اغواء کر کے اپنے ڈیرے پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران گالم گلوچ بھی کی گئی اور ویڈیو بنائی گئی، جو اب انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کا ایک بھائی قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں گزشتہ سات سال سے اشتہاری ہے، اور ان کی علاقے میں ایسی حرکات کوئی نئی بات نہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق وہ منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں، تاہم سرکاری طور پر ان الزامات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ابھی تک پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے کسی گرفتاری یا کارروائی کی تصدیق نہیں ہوئی، جس پر شہریوں نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور متاثرہ شخص کو انصاف دلانے کے لیے فوری اور مؤثر کارروائی کی ضرورت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں