ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے‘ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک پُرعزم بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے جوانوں اور افسران کے دلوں میں شہادت کی تمنا زندگی کی خواہش سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔
انہوں نے یہ بات حالیہ عسکری صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے تناظر میں کہی، جہاں انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج وطن کی سلامتی، عوام کے تحفظ اور آئین کی بالادستی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ دشمن جو بھی سازش کرے، افواج پاکستان ہر محاذ پر بھرپور اور مؤثر جواب دیں گی، کیونکہ ہمارے جوانوں کی رگوں میں حب الوطنی اور ایثار کا خون دوڑتا ہے۔
Load/Hide Comments