“ہم نسل کشی والی ریاست کے ساتھ تجارت نہیں کرتے!” — ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اپنی پارلیمنٹ میں واضح اور دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ اسپین غزہ میں جاری نسل کشی کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ تجارت دوبارہ شروع نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا، “ہم ایسی ریاست کے ساتھ تجارت نہیں کرتے جس نے نسل کشی کی ہو۔”

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی حملوں نے ہزاروں فلسطینیوں کی جان لے لی اور لاکھوں افراد کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا۔ اسپین کے اس جرات مندانہ مؤقف کو عالمی سطح پر انسانی حقوق کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اصولی موقف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

کیا اسپین کا یہ قدم دیگر یورپی ممالک کو بھی اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کی طرف مائل کرے گا؟ عالمی برادری کی نظریں اب ہسپانوی فیصلے کے بعد ہونے والے ردعمل پر مرکوز ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں