“گندم خریداری اب ہو گی ڈیجیٹل—پنجاب میں زرعی انقلاب کی نئی بنیاد!”

وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم خریداری کے لیے الیکٹرونک ویئر ہاؤس ریسیٹ (e-WHR) نظام کی منظوری دے دی ہے، جو صوبے میں زراعت کے شعبے کو ڈیجیٹلائز کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس نظام کے تحت کسان اب اپنی گندم سرکاری خریداری مراکز پر فروخت کرنے کے بجائے قریبی رجسٹرڈ گوداموں میں جمع کرا سکیں گے اور انہیں ایک الیکٹرانک رسید جاری کی جائے گی جو ان کی ملکیت، مقدار اور معیار کی ضمانت ہو گی۔

یہ رسید بینکوں، مالیاتی اداروں یا مارکیٹ میں استعمال کی جا سکے گی، جس سے کسانوں کو فوری ادائیگی اور قرضوں تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ اس نظام کے ذریعے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ کرپشن، ذخیرہ اندوزی اور غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا۔

یہ اقدام پنجاب حکومت کے ڈیجیٹل پنجاب وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد زراعت، لین دین، اور فصلوں کی خریداری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ کسانوں کے لیے یہ خبر نہ صرف آسانی بلکہ اعتماد کا باعث بھی ہے، کیونکہ اب فصل کا مول مارکیٹ کے مطابق اور طریقہ کار شفاف ہوگا۔گندم کی قیمت میں نمایاں کمی عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں