“جب دشمن کے جدید طیارے بھی خاموش ہو جائیں، تب جان لو کہ پاکستان کا جیمر بول رہا ہے۔”

پاکستان نے ایک اور خاموش مگر شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینیئرز کے تیار کردہ 100% مقامی الیکٹرانک جنگی جیمر سسٹم نے حال ہی میں ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس پر پوری قوم بجا طور پر فخر کر سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ جدید ترین جیمر سسٹم وادی کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے فخر، رافیل طیاروں، کے جدید ریڈار اور کمیونیکیشن سسٹمز کو مکمل طور پر 23 منٹ کے لیے جام کرنے میں کامیاب رہا۔ جس کے بعد یہ اربوں روپے مالیت کے جدید جنگی طیارے چند لمحوں کے لیے محض آہنی ڈھانچے بن کر رہ گئے۔
رافیل، جو کہ جدید Spectra الیکٹرانک وار فیئر سسٹم سے لیس ہوتا ہے، اس قسم کے جیمنگ حملے سے بچاؤ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، مگر پاکستانی ٹیکنالوجی نے اسے بھی بے بس کر دیا۔
یہ صرف ایک تکنیکی کامیابی نہیں، بلکہ پاکستان کی دفاعی خودمختاری، صلاحیت اور ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ ان عظیم ذہنوں کا نتیجہ ہے جو خاموشی سے دن رات ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں مصروف ہیں۔
پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں، انجینیئرز، اور دفاعی ماہرین پر فخر ہے۔
سلام ہے اُن ذہین ہاتھوں کو جنہوں نے دشمن کے غرور کو خاموش کر دیا، بغیر کسی شور کے!