“جب بات وطن کی ہو، تو شاہد آفریدی صرف الفاظ نہیں، عمل سے بھی دشمن کو جواب دیتے ہیں۔”

پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک بار پھر قومی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ پہلگام حملے پر بھارتی فوج کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد، اب انہوں نے پاک فوج کی وردی پہن کر واہگہ بارڈر کا دورہ کیا، جہاں ان کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ جذبے سے بھرپور انداز میں بھارت کو واضح پیغام دیتے نظر آ رہے ہیں کہ عزت دو گے تو عزت ملے گی، ورنہ جواب بھی ملے گا۔ شاہد آفریدی نے بھارتی فوج کی نااہلی کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں “نالائق اور نکمے” قرار دیا، اور بھارت کی آبی جارحیت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کی بہادری، صاف گوئی اور وطن سے والہانہ محبت نے نہ صرف پاکستانی عوام کو متاثر کیا بلکہ مخالفین کے لیے بھی ایک مضبوط پیغام چھوڑا کہ شاہد آفریدی جہاں کھڑے ہوتے ہیں، وہاں بے خوف کھڑے ہوتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں