جب ظلم حد سے بڑھ جائے، تو خاموشی بھی جرم بن جاتی ہے۔

اسلام آباد میں غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد نہ صرف فلسطینیوں کے ساتھ اتحاد کا پیغام دینا ہے بلکہ عالمی ضمیر کو بھی جھنجھوڑنا ہے۔ انہوں نے حماس کا پاکستان میں دفتر کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم صرف بیانات تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی اقدامات کریں۔ حافظ نعیم نے عوام سے اپیل کی کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور دنیا کو بتایا جائے کہ پاکستانی قوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ مارچ صرف احتجاج نہیں، ایک پیغام تھا—ظلم کے خلاف، اور حق کے ساتھ۔
Load/Hide Comments