“جب دشمن کی جارحیت بڑھ جائے، تو پاکستان ابدالی بن کر جواب دیتا ہے!”

انڈیا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے ماحول میں پاکستان نے دفاعی طاقت کا ایک اور مضبوط پیغام دیا ہے۔ پاکستانی فوج نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا، جو ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تجربہ نہ صرف پاکستان کی دفاعی تیاریوں کا مظہر ہے بلکہ یہ دشمن کو یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ وطن عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔
ابدالی میزائل نظام، جو کہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا جدید ہتھیار ہے، مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے اور یہ ملک کی اسٹریٹجک فورسز کے arsenal کا اہم حصہ ہے۔ کامیاب تجربہ پاکستان کی ٹیکنالوجیکل مہارت، عسکری تیاری، اور قومی سلامتی کے عزم کا عملی ثبوت ہے۔
پاکستان پر حملے کا سوچنے والے جان لیں: جواب مکمل، بروقت اور بھرپور ہوگا۔
Load/Hide Comments