“مسلمانوں کا ضمیر کب جاگے گا؟”

پاکستان کے مسلمان بچوں کو شہید کیا گیا، اور یہ درد ہمیں بھی ہوا، دل ہمارا بھی جلا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ فلسطین میں روز بروز مسلمانوں کے بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے، تو کس مسلمان ملک کا یا کسی مسلم رہنما کا دل نہیں جلاتا؟ کیوں ان بے گناہ بچوں کی زندگیوں کا کوئی اعتبار نہیں؟

یہ ایک ایسا سوال ہے جو ہمیں سب کو جاگنے کی ضرورت کی یاد دلاتا ہے۔ مسلم اُمہ کا یہ حال کیوں ہے کہ ہم اپنے کلمہ گو بھائیوں اور بہنوں کے درد کو صرف دل ہی میں محسوس کرتے ہیں، لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کرتے؟ ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کب تک؟ کب تک ہم اپنی خاموشی کو جائز ٹھہراتے رہیں گے؟

مسلمانوں کو کب جاگنا ہے؟ کب تک ہم اپنے ضمیر کو سلا کر سوئیں گے؟ یہ سوال ہر مسلمان کے دل میں ہونا چاہیے۔ اب وقت ہے کہ ہم اپنی خاموشی کو ختم کریں اور اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ کیا ہم اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے تیار ہیں؟ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں اور دوسرے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں