“جہاں پہاڑ راستہ روکتے تھے، اب لک پاس ٹنل سے سفر رواں دواں ہے!”

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع لک پاس ٹنل، کوئٹہ اور کراچی کو ملانے والی ایک اہم شاہراہ پر 2016 میں تعمیر کی گئی، جس نے نہ صرف مسافروں کا سفر آسان بنایا بلکہ سمگلنگ کی روک تھام میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ ٹنل اب سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں ایک اسٹریٹیجک پوائنٹ بن چکی ہے، جہاں چیکنگ کے سخت انتظامات نے غیر قانونی نقل و حرکت کو مؤثر طریقے سے محدود کر دیا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق، یہ مقام اب صرف ایک ٹنل نہیں بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی کا اہم مرکز بھی بن چکا ہے۔
Load/Hide Comments