“جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے” – 5 ماہ قبل غیر قانونی طور پر بیرون ملک جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والا نوجوان زندہ نکلا

منڈی بہاءالدین کے ایک گاؤں کے نوجوان علی حسن کا پانچ ماہ قبل غیر قانونی طور پر بیرون ملک جاتے ہوئے ایک کشتی حادثے میں لاپتہ ہو جانا، پورے خاندان کے لیے صدمے کا باعث بنا تھا۔ یہ کشتی حادثہ لیبیا کے قریب پیش آیا تھا، جس میں متعدد نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

علی حسن کے خاندان والوں نے اسے فوت قرار دیتے ہوئے اس کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا اور 40ویں کا ختم بھی پڑھا دیا تھا، کیونکہ پانچ ماہ تک ان کا اس سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا تھا۔ تاہم، حال ہی میں علی حسن کا فون پر اپنے گھر والوں سے رابطہ ہوا، جس سے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

یہ واقعہ ایک دفعہ پھر یہ ثابت کرتا ہے کہ تقدیر اور اللہ کی مرضی کے سامنے انسان کچھ نہیں کر سکتا۔ پانچ ماہ بعد اپنے خاندان کے لیے اچانک اچھی خبر آنے پر گھر والے بہت خوش ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ان کا بیٹا زندہ اور محفوظ واپس آیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں