آپ کا پرانا موبائل فون صرف کباڑ نہیں، بلکہ سونے کی کان ہے

جب ہم اپنے خراب یا پرانے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس کو ردی سمجھ کر پھینک دیتے ہیں، تو دراصل ہم ان میں چھپے قیمتی دھاتوں کو ضائع کر رہے ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان الیکٹرانک آلات میں موجود پرنٹ شدہ سرکٹ بورڈز (PCBs) میں معمولی مقدار میں سونا موجود ہوتا ہے، جو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 99 فیصد تک نکالا جا سکتا ہے۔
کاریگروں کا کہنا ہے کہ یہ سونا نہ صرف خالص ہوتا ہے بلکہ اس کی مقدار اتنی ہوتی ہے کہ ہزاروں پرانے موبائل فونز سے کلوگرام کے حساب سے سونا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں “ای ویسٹ ری سائیکلنگ” یعنی پرانے الیکٹرانکس سے دھاتیں نکالنے کی صنعت تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔
اس کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ پرانے فونز کو ری سائیکل کر کے نہ صرف قیمتی دھاتیں حاصل کی جا سکتی ہیں بلکہ ماحول کو نقصان پہنچانے والے کچرے سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
تو اگلی بار جب آپ موبائل فون کو بےکار سمجھیں، یاد رکھیں کہ اس میں شاید چمکتا ہوا سونا چھپا بیٹھا ہو۔