“آخرکار نواز شریف بھی بول پڑے: پاکستان کو سر بلند کرنے پر اللہ کا شکر!”

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پاکستان کو سر بلند کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور وزیراعظم شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور دیگر افسران کو مبارکباد دی۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو ہمیشہ امن کو ترجیح دیتا ہے، مگر اپنے دفاع کے لیے بھی تیار رہتا ہے۔

اس دوران، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے اعلان کی تصدیق کی اور دونوں ممالک کو دانشمندی اور ہوش مندی پر مبارکباد دی۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے بھی اس جنگ بندی کی تصدیق کی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان امن کی راہ ہموار ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں